بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ذبح سے پہلے گوشت فروخت کرنا

سوال

 زندہ جانور کے گوشت کو ذبح سے قبل فروخت کرنا جائزہے یا ناجائز ہے؟

جواب

ذبح سے پہلے زندہ جانورکا گوشت کی  فروخت کرنا جائز نہیں ہے، کیونکہ ذبح سے پہلے یقینی طور پر نہیں معلوم کہ کتنا گوشت نکلے گا اور صحیح ہوگا یا خراب ہوگا، اور یہ بات بعد میں نزاع اور جھگڑے کا باعث بن سکتی ہے،اس لیے زندہ جانور کے گوشت کی خرید و فروخت جائز نہیں۔

مجمع الأنهر في شرح ملتقى الأبحر میں ہے:

"(ولا) يجوز (بيع اللحم في الشاة) لاحتمال أن يكون مهزولا أو سمينا فيفضي إلى النزاع."

 (ج:2، ص:56، ط: دار احیاء التراث العربی)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501101683
تاریخ06-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں