9،10 محرم کے دن روزے کی نذر مانی ،پھر انہی ایام میں حیض آگئے ،ان ایام کے روزے کا حکم
سوال
عورت نے 9 ،10 محرم کے روزوں کی منت مانی اور پھر منت کے روزے رکھنے کے وقت حالت حیض میں ہے تو شرعی حکم کیا ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں مذکورہ عورت پر حیض کے ایام کے بعد دو روزوں کی قضا واجب ہے ۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(ولو نذرت عبادة) كصوم وصلاة (في غد فحاضت فيه يلزمها قضاؤها) لانه يمنع الاداء لا الوجوب."
(کتاب الصلاۃ ،باب الوتر و النوافل ،ج:2،ص:43،ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144501101671
تاریخ06-08-2023

