بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

کزن کی بیٹی سے نکاح

سوال

کزن کی بیٹی سے نکاح کر سکتے ہیں ؟

جواب

چچا زاد،پھوپھی زاد،ماموں زاد  اورخالہ زادوغیرہ کو عرف میں کزن کہتے ہیں،ان سے  اور ان کی اولاد سے نکاح کرنا جائز ہے بشرط  یہ  کہ ان سے نسبی رشتہ داری کے علاوہ کوئی دوسری موجب حرمت  رشتہ داری   جیسے رضاعت  وغیرہ قائم  نہ ہو۔

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"و أما عمة عمة أمه وخالة خالة أبيه حلال كبنت عمه وعمته وخاله وخالته {وأحل لكم ما وراء ذلكم}."

(کتاب النکاح،فصل فی المحرمات،ج3،ص30،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501101476
تاریخ03-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں