بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

یوشع اور غضنفر نام رکھنا

سوال

یوشع ، اور غضنفر نام کا کیا مطلب ہے ؟ کسی بچہ کا نام رکھ سکتے ہیں ؟ 

جواب

"یوشع" بن نون(علیہ السلام)  بنی اسرائیل کے ایک  پیغمبر کا نام ہے جو حضرت موسی اور حضرت ہارون علیھما السلام کے بعد بنی اسرائیل کے پیشوا بنےاور ان ہی کی قیادت میں بیت المقدس فتح ہوا ،اور  بچوں کے ناموں کے لئے انبیاء  علیھم السلام کے ناموں کو اختیار کرنا باعث ثواب ہے۔

"غضنفر" کا معنی عربی زبان میں "شیر" کے آتے ہیں اور   یہ شجاع اور   بہادرکے لئے استعمال ہوتاہے ، یہ لڑکے کا نام رکھنا جائز ہے۔(القاموس الوحید ، ص :۱۱۷۱، ط :ادارہ اسلامیات لاہور)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501101196
تاریخ01-08-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں