بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

3 جُمادى الأولى 1448ھ 15 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

6تولہ سونا،30تولہ چاندی اور 50000 نقدی پر زکات کا حکم

سوال

6تولہ سونا،30تولہ چاندی اور 50000 نقدی پر کیا زکات ہوگی؟

جواب

6تولہ سونا اور 30 تولہ چاندی کی مالیت معلوم کرکے پچاس ہزار  کے ساتھ جمع کرکے مجموعے کو 40 سے تقسیم کردیں، حاصلِ جواب زکات کی رقم ہوگی ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

"ولو ضم أحد النصابين إلى الأخرى حتى يؤدي كله من الذهب أو من الفضة لا بأس به لكن يجب أن يكون التقويم بما هو أنفع للفقراء قدرا ورواجا."

(کتاب الزکاۃ،الباب الثانی، الفصل الثالث، ج:1،ص:179،ط :دار الفکر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501100783
تاریخ26-07-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں