بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نمازجنازہ میں سلام نہ پھیرنے کاحکم

سوال

کیا دائیں اور بائیں جانب سلام  پھیرنے سے پہلے نماز جنازہ مکمل ہو جاتی ہے؟

جواب

نماز جنازہ میں سلام پھیرنا واجب ہے  جب کہ عام نمازوں میں ترک واجب پر سجدہ سہو لازم ہوتاہے مگر نماز جنازہ میں سجدہ سہو نہیں ہے، لہذا اگرکسی شخص نے نماز جنازہ میں سلام نہیں پھیرا تو ایسی صورت میں اس کی نماز جنازہ   تو مکمل ہوگئی ہے   ،البتہ  قصداًترکِ واجب پر گناہ گار ہوگا۔

الدرالمختار مع الردالمحتار میں ہے:

"(وركنها) شيئان (‌التكبيرات) ‌الأربع، فالأولى ركن أيضًا لا شرط، فلذا لم يجز بناء أخرى عليها (و القيام) فلم تجز قاعدًا بلا عذر(و سنتها) ثلاثة (التحميد و الثناء و الدعاء فيها)."

(کتاب الصلاۃ،باب الصلاۃ الجنازۃ،ج:2،ص:209،ط:سعید)

حاشیۃ الطحطاوی میں  ہے:

"و سننها أربع الخ" ‌الأولى ‌أن ‌يذكر ‌الواجب قبل السنن و هو التسليم مرتين بعد الرابعة ."

(كتاب الصلاة،باب الجنائز،ص:583،ط:دارالكتب العلميه)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501100593
تاریخ24-07-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں