سورۃ رحمن پڑھنے کاوقت
سوال
سورہ رحمٰن کی تلاوت کے بارے میں کونسا دن اور دن کا کونسا وقت زیادہ افضل ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح فرما دیں۔
جواب
واضح رہے کہ قرآن مجید کی تلاوت کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے ، قرآن مجید کی تلاوت کے لیے کوئی خاص وقت یا کوئی خاص دن مقرر نہیں ہے ،لہذا سورۃ الرحمن کی تلاوت بھی کسی بھی وقت اور کسی بھی دن کر سکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144501100501
تاریخ24-07-2023

