روایت:’’بے نمازی کی نحوست 40 گھروں تک جاتی ہے‘‘ کی تحقیق
سوال
’’بے نمازی کی نحوست 40 گھروں تک جاتی ہے‘‘۔ اس حدیث شریف کا کیا حکم ہے؟
جواب
حدیث کی کتابوں میں نماز نہ پڑھنے پر مختلف وعیدیں مذکورہیں ،تاہم سوال میں آپ نے جو الفاظ ذکر کیے ہیں، تلاش کے باوجود ہمیں ایسی کوئی حدیث نہیں مل سکی، لہذا جب تک کسی معتبر سند سے اس کاثبوت نہ مل جائے، اسے نبی کریم کی طرف منسوب کرکے بیان کرنے سے احترازکیا جائے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144501100484
تاریخ23-07-2023

