بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نشرہ نام رکھنا

سوال

نشرہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

نشرہ نام کا معنی ہے"دھیمی ہوا" خوشبو"بو"عورت کی منہ کی بو"مردے کا زندہ ہونا"پودوں کا بارش ہونے کے بعد سرسبز ہونا"بکھیرنا "، منتشر کرنا" کھلنا"پھٹنا " پھیلنا"شائع ہونا"اس نام   کے اچھے معانی کم اور نا مناسب معانی  ذیادہ ہے  نام درست تو ہے لیکن نہ رکھنا بہتر ہے  ،البتہ نام کے سلسلہ میں بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات  رضی اللہ عنھن،و نیک خواتین کے نام  پر  رکھا جائے۔

(القاموس الوحید، ص:1302، ط:ادارہ اسلامیات لاہور)

القاموس المحيط میں ہے:

"النشر: الريح الطيبة، أو أعم، أو ريح فم المرأة وأعطافها بعد النوم، وإحياء الميت،كالنشور والإنشار، والحياة، ‌نشره فنشر، والكلأ يبس فأصابه مطر دبر الصيف فاخضر، وانتشار الورق، وإيراق الشجر، والجرب، وخلاف الطي."

 (ص:482، ط:مؤسسة الرسالة للطباعة  لبنان)

ناموں کے سلسلے میں مزید راہ نمائی کے لیے درج ذیل لنک ملاحظہ کریں: 

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501100439
تاریخ23-07-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں