بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

محمد اورنگ زیب نام رکھنے کا حکم

سوال

میرے والد مرحوم کا نام اورنگزیب ہے، کیا میں اپنے بیٹے کا نام محمد اورنگزیب ثانی رکھ سکتا ہوں، راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

"مُحَمَّد" کا معنی ہے:بہت تعریف کیا جانے والا۔ (القاموس الوحید، المادّہ: حمد، ص:373، ط:ادارۃ الاسلامیات)

"محمد" حضورِ اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ناموں میں سے ایک نام ہے، جو اللہ تعالی نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے منتخب فرمایا۔

"اورنگ زیب" کامعنٰی ہے: "تختِ شاہی کو زینت دینے والا"، "بادشاہ"، "سلطان"،نیز یہ عالمگیر بادشاہ کا لقب بھی ہے۔

لہذا بچے کا نام محمد اورنگزیب ثانی رکھنا درست ہے۔

"اردولغت" میں ہے:

"اورنگ زیب: تختِ شاہی کو زینت دینے والا، بادشاہ، سلطان۔"

(الفِ مقصورہ، اورنگ زیب، ط: ترقی اردو بورڈ کراچی)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501100207
تاریخ22-07-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں