بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

علایا نام رکھنا اور اس کے مطلب

سوال

لڑکی کے لیے علایا نام کیسا ہے اور اس کے مطلب کیسے ہیں؟

جواب

صورت مسئولہ میں لفظِ "علایا"  درست نہیں، "عَلیا"(عین پر زبر) کا معنی ہے:ہر بلند چیز ، اونچی جگہ، آسمان، پہاڑ کی چوٹی، عزت و شرافت۔ اور اگر عین پر پیش ہو "عُلْیَا" تو اس کا معنی ہے:  بلند ، اونچی۔  "عُلْیَا"  (القاموس الوحید  -902)نام رکھنا درست ہے۔

نیز نام رکھنے میں بہتر یہ ہے کہ امہات المومنین، صحابیات رضی اللہ عنھن،  صالحات کے نام کے مطابق رکھے جائیں

المھذب فی اختصارسنن الکبیر میں ہے:

"هشيم، عن داود بن عمرو، عن عبد الله بن أبي زكريا الخزاعي (2) عن أبي الدرداء قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم وأسماء آبائكم؛ فأحسنوا أسماءكم."

(‌‌كتاب العقيقة،٨٨٥/٨،ط:دار الوطن للنشر)

فقط والله أعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144501100160
تاریخ22-07-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں