عورت کو ایک بچہ پیدا کرنے پر پندرہ سال کی نماز اور ہر درد پر ایک حج کے ثواب ملنے والے اثر کی تحقیق
سوال
حضرت علی کا فرمان ہے : ایک بچہ پیدا کرنے پر عورت کو پندرہ سال کی نماز کا ثواب ملتا ہے اور ہر درد پر ایک حج کا ثواب ملتا ہے۔
کیا یہ درست ہے؟
جواب
حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ایسا فرمان ہمیں کسی مستند کتاب میں نہیں مل سکا، لہذا کسی مستند کتاب میں معتبر سند کے ساتھ جب تک نہ مل جائے، اس کو بیان کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144501100061
تاریخ19-07-2023

