بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

فقیہ نام رکھنا

سوال

فقیہ کا معنی اور نام رکھ سکتے ہے؟

جواب

 فقیہ کے معنی ”فقہ کی گہری سمجھ  رکھنےوالا“ کے ہیں، اس نام میں تزکیہ نفس اور بڑائی کے معنی پائے جاتے ہیں؛نیز غیر فقیہ کا فقیہ نام رکھنے میں جھوٹ کا بھی احتمال ہے، لہذا فقیہ نام رکھنا  مناسب نہیں ہے۔

الدر المختار وحاشیہ ابن عابدین میں ہے:

"ولا يسميه بما فيه ‌تزكية نحو الرشيد والأمين فصول العلامي."

(کتاب الحظر والاباحۃ،ج6،ص418،ط؛سعید)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144412101454
تاریخ17-07-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں