عریشہ کا مطلب
سوال
عریشہ کا معنی کیا ہے؟
جواب
’’عریشہ‘‘ معنی ''کجاوے'' یعنی اونٹ پر رکھنے کی پالکی کے آتے ہیں،اسی مادہ سے ''عرش'' بھی ہے، جس کے مختلف نسبتوں کے لحاظ سے معانی بدلتے رہتے ہیں۔ بہرحال مذکورہ نام کے بعض معانی نام رکھنے کے لیے مناسب اور بعض مناسب نہیں ہیں، اس لیے بہتر ہے کہ یہ نام نہ رکھا جائے، صحابیات رضی اللہ عنہن یا امت کی گزری ہوئی نیک خواتین کے ناموں میں سے کسی کے نام پر یا اچھا بامعنی عربی نام رکھا جائے۔
وفي المعجم الوسيط:
"(العريشة) الهودج (ج) عرائش."
(2/ 593،الناشر: دار الدعوة)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

