چکور، تیتر، کالا تیتر کی بیٹ پاک ہے
سوال
میں اپنے گھر میں تیتر، چکور اور کالا تیتر پالتا ہوں، کیا ان کی بیٹ، پیشاب ناپاک ہوتا ہے جیسے مرغی اور بطخ کا ناپاک ہوتا ہے؟
جواب
حلال پرندوں میں سے وہ پرندے جو ہوا میں بیٹ کرتے ہیں، جیسے کبوتر اور اس کے مانند دیگر پرندے، ان سب کی بیٹ پاک ہے، البتہ وہ حلال پرندے جو زمین پر بیٹ کرتے ہیں، جیسے مرغی ، بطخ ان کی بیٹ نجس ہے، لہذا صورت مسئولہ میں تیتر چکور، کالا تیتر کی بیٹ پاک ہوگی۔
تحفة الفقهاء للسمرقندي میں ہے:
"وأما خرء الطيور فالطيور ثلاثة أنواع ما لا يذرق من الهواء نحو الدجاج والبط والأوز وخرؤها نجس في رواية الحسن عن أبي حنيفة وفي رواية أبي يوسف عنه أن خرء الدجاج والبط نجس دون خرء الأوز. وما يذرق من الهواء نوعان الصغار منها مثل الحمام ونحوه وخرؤها طاهر، والكبار كالصقر والبازي ونحوهما وخرؤها طاهر عند أبي حنيفة وأبي يوسف وقال محمد نجس."
( كتاب الطهارة، باب النجاسات، ١ / ٥١، ط: دار الكتب العلمية، بيروت - لبنان)
الفتاوي الخانیة میں ہے:
"(خرء) مایؤکل لحمه من الطيور طاهر إلا ماله رائحة کريهة کخرء الدجاج والبط والاوز فهو نجس نجاسة غليظة."
(الخانية علي ھامش الهندية، كتابالطهارة، فصل في النجاسةالتي تصيب الثوب، أو الخف،أو البدن أو الأرض،١/ ١٩، ط: رشيدية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

