بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ضحی نام کا معنی

سوال

لڑکی کے لیے ضحیٰ( zuha) نام رکھنا کیسا ہے؟اور معنیٰ کیا ہے؟

جواب

دن چڑھنے کے وقت کو عربی زبان میں "ضحی" سے تعبیر کیا جاتا ہے، اسی طرح سے سورج کی روشنی، یا بات کا واضح ہونا کے معنی بھی آتے ہیں، "ضحی" نام اگرچہ رکھ سکتے ہیں، تاہم صحابیات رضوان اللہ علیہن   کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرنا بہتر ہوگا، یا اچھے معانی کے دیگر ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

الضُّحَى : (معجم الوسيط) : (1 / 535):

"الضُّحَى : ضَوُءُ الشمس. الضُّحَى ارتفاع النَّهار وامتداده. الضُّحَى وقت هذا الارتفاع أَو الامتداد. يقال: ما لكلامِهِ ضُحَّى: ما لَهُ بيانٌ".

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144412101396
تاریخ17-07-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں