بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

آئزل نام رکھنے کا حکم

سوال

بیٹی کا نام آئزل رکھنا کیسا ہے؟

جواب

تتبع اور تلاش کے بعد بھی لفظ "آئزل" کسی لغت میں نہیں ملا، نہ اس  نام کے معنی ہمیں معلوم ہیں ، اورمذکورہ تلفظ کے اعتبار سے اس نام کا  معنیٰ مجہول(نامعلوم) ہے ،لہٰذا یہ نام مجہول المعنی ہونے کی وجہ سے رکھنا درست نہیں ہے، بچی کے ناموں  کے لیے بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک صالح خواتین کے ناموں میں سے کسی نام  کاانتخاب کیا جائے یا کوئی  اچھا  اور بامعنی عربی نام رکھا جائے۔

ہماری ویب سائٹ پر بھی اسلامی نام موجود ہیں، لڑکیوں کے اسلامی نام کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کِلک کرکے اس میں سے بھی کوئی نام منتخب کرسکتے ہیں۔

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144412101355
تاریخ17-07-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں