خان زیب نام رکھنا
سوال
میرے بیٹے کا نام خان زیب ہے کیا اسلامی نقطہ نظر سے درست ہے؟
جواب
"خان زیب" فارسی کا مرکب ہے،"خان " حاکم اور بادشاہ کے معنی میں بھی استعمال ہوتاہے،اس نام کا معنی ہے، زیب و زینت کا بادشاہ، اس معنیٰ کے لحاظ سے یہ نام رکھنا شرعی نقطۂ نظر سے جائز ہے، تاہم بہتر یہ ہے انبیاءِ کرام علیہم السلام یا صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کے مبارک ناموں میں سے کسی نام سے تبدیل کر دیاجائے۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144412101350
تاریخ17-07-2023

