نبتہل نام رکھنا
سوال
"نبتھل" نام کے بارےمیں رہ نمائی فرمائیں؟
جواب
نبتهل: ابتہال سے ہے ،جس کامعنی ہے گڑ گڑا کر دعا کرنا، اس معنی کے اعتبار سے" نبتهل" کامعنی ہوگا ہم گڑ گڑ اکر دعا کرتے ہیں ، اس لیے" نبتهل "کے بجائے" مبتهل" (یعنی گڑ گڑا کر دعاکرنے والا) نام رکھا جاسکتا ہے، البتہ بہتر یہ ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنھن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جائے ۔
المعجم الوسيط میں ہے :
"(ابتهل) إلى الله تضرع واجتهد في الدعاء".
( باب الباء ج: 1 ص: 74 ط: دار الدعوة)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

