بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 جُمادى الأولى 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مرد کا کولہوں اور ٹانگوں کے بال دور کرنا بہتر نہیں ہے

سوال

کیا میں اپنے کولہوں سے بال ہٹا سکتا ہوں؟ اور کیا میں ٹانگوں کے بال بھی کاٹ سکتا ہوں؟

جواب

مردوں کے لیے ٹانگوں اور کولہوں سے بال دور کرنا جائز  توہے، لیکن خلافِ ادب اور نامناسب ہے؛ لہذا سائل کے لیے کولہوں کے بال دور کرنے اور ٹانگوں کے بال کاٹنے سے اجتناب بہتر ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"وفي حلق شعر الصدر والظهر ترك الأدب، كذا في القنية".

(کتاب الحظر و الإباحة، 407/6، ط: ایچ ایم سعید)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144412101327
تاریخ17-07-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں