ساس داماد کے ساتھ حج پر جاسکتی ہے
سوال
کیا ساس دامادکے ساتھ حج پر جا سکتی ہے؟
جواب
داماد ساس کے لیے محرم ہے اور ساس داماد کے ساتھ حج کے سفر پر جاسکتی ہے ،لیکن فتنہ کااندیشہ ہوتو نہ جائے۔
حدیث شریف میں ہے :
"عن ابن عباس: «حرم من النسب سبع، ومن الصهر سبع» ثم قرأ: {حرمت عليكم أمهاتكم}".
(باب مایحل من النساء ومایحرم ،10/7،السلطانية، بالمطبعة الكبرى الأميرية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144412101224
تاریخ16-07-2023

