بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

24 جُمادى الأولى 1448ھ 07 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

پچھلی شرم گاہ کے بال کاٹنے کا حکم

سوال

کیا مردوں کو پچھلی شرم گاہ کے بال  بھی کاٹنے ہوتے ہیں؟

جواب

زیرِ ناف بال صاف کرتے ہوئے پاخانے کے مقام (پچھلی شرم گاہ) کے بال بھی کاٹنےچاہیے،بلکہ ان کی صفائی کا زیادہ اہتمام کرنا چاہیے؛ کیوں کہ بوقتِ ضرورت صرف  پتھر سے استنجا کرنے کی صورت میں (جب کہ بال صاف نہ کیے جائیں) یہاں نجاست کے اجزا کا رہ جانا غالب ہے۔

فتاوی شامی میں ہے:

"والعانة: الشعر القريب من فرج الرجل والمرأة، ومثلها شعر الدبر، بل هو أولى بالإزالة ؛ لئلايتعلق به شيء من الخارج عند الاستنجاء بالحجر".

(کتاب الحج، فصل في الإحرام و صفة المفرد، 2 / 481، ط: سعید)

حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:

"ثم العانة هي الشعر الذي فوق الذكر وحواليه وحوالي فرجها ويستحب إزالة شعر الدبر خوفا من أن يعلق به شيء من النجاسة الخارجة فلا يتمكن من إزالته بالاستجمار".

(كتاب الصلاة، باب الجمعة، ص:527، ط: دار الكتب العلمية)

فقط والله اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

فتویٰ نمبر 144412101101
تاریخ15-07-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں