تاریخی روایت کہ فرعون کے سر میں چار سو سال تک درد نہیں ہوا، کی تحقیق
سوال
فرعون کے سر میں چار سو سال تک درد نہیں ہوا کیا یہ بات صحیح ہے؟
جواب
ایسی کوئی بات ہمیں مستند مراجع میں نہیں مل سکی، لہذا جب تک کسئ معتبر کتاب میں اس کا ذکر نہ ملے، بیان کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔ عوامی شہرت یا غیر معتبر کتابوں میں تذکرہ کافی نہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144412100631
تاریخ26-06-2023

