سوتیلے باپ کی بہن (سوتیلی پھوپھی) سے نکاح کا کیا حکم ہے؟
سوال
سوتیلے باپ کی بہن سے نکاح کا کیا حکم ہے؟
جواب
سوتیلے باپ کی بہن یعنی سوتیلی پھوپھی سے نکاح کرنا جائز ہے۔
فتاویٰ شامی میں ہے:
"قال الخير الرملي: ولا تحرم بنت زوج الأم ولا أمه."
(کتاب النکاح، جلد:3، صفحہ: 31، طبع: سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144412100520
تاریخ25-06-2023

