بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حالتِ جنابت میں کھانا پکانا اور کھانا

سوال

کیا ایک عورت جس پر غسل واجب ہو اور ابھی اس نے غسل نہ کیا ہو ایسی حالت میں وہ کھانا بنا سکتی ہے یا نہیں اور کھانا کھا سکتی ہے؟

جواب

جنابت (غسل کے واجب ہونے ) کی حالت میں کھانا پکانا یا  کھانا کھانا  جائز ہے، البتہ مستحب  یہ ہے کہ کھانے پینے  سے  پہلے وضو کرلے یا  ہاتھ دھونے  اور کلی کرنے کے بعد کھائے پیے۔

ہاتھ دھوئے بغیر اور کلی کیے بغیر جنبی کے لیے کھانا پینا مکروہِ تنزیہی ہے۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

"( لا ) قراءة ( قنوت ) ولاأكله وشربه بعد غسل يد وفم ولا معاودة أهله قبل اغتساله إلا إذا احتلم لم يأت أهله".

 (‌‌كتاب الطهارة، سنن الغسل، ج: 1، ص: 175، ط: سعید)

فقط واللہ أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144412100307
تاریخ22-06-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں