بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 جُمادى الأولى 1448ھ 24 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بیت الخلاء میں پہلے کون سا پاؤں داخل کرنا چاہیے؟

سوال

اگر بیت الخلاء اونچائی پر ہو تو بیت الخلاء میں بایاں داخل کیا جائے گا یا اونچائی کی وجہ سے دایاں؟ دونوں میں کس پر عمل ہوگا؟ 

جواب

بیت الخلا میں داخل ہوتے وقت پہلے بایاں پاؤں اندر رکھنا چاہیے،  اعمال میں دائیں اور بائیں جانب اختیار کرنے کے متعلق مختلف روایات کی روشنی میں فقہاء نے جو ضابطے طے کئے ہیں، ان کے مطابق ایسے کام جو قابلِ تکریم نہ ہوں یا ان میں نجاست میں تلوث ہو یا ازالہ وترک کا مفہوم پایا جاتا ہو، ان میں بائیں طرف کو ہی ترجیح حاصل ہوگی، بیت الخلاء میں قضائے حاجت کے لئے جانا بھی انہی امور میں سے ہے، اس لئے اس میں بائیں جانب ہی راجح ہے، یعنی بایاں پاؤں پہلے رکھا جائے۔

واللہ اعلم

 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144412100282
تاریخ22-06-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں