کسی کے اوپر قربانی واجب تھی اور اس نے قربانی اپنے نام سے قربانی نہیں کی، کسی اور کے نام سے کی
سوال
اگر کسی کے اوپر قربانی واجب تھی اور اس نے قربانی اپنے نام سےنہیں کی،کسی اور کے نام سے کی تو کیا اس کی طرف سےقربانی ادا ہو گئی؟
جواب
اگر کسی پر قربانی واجب تھی اور اس نے اپنی طرف سے قربانی نہیں کی ،کسی اور کی طرف سے کی تو اس کی طرف سے قربانی ادانہیں ہوئی، اس کے ذمے قربانی کا وجوب رہے گا۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(فتجب) التضحية(علی حر مسلم مقیم موسر عن نفسه.........."
( كتاب الأضحیة، ج:4، ص:315، ط:سعيد)
فتح القدیر میں ہے:
"الأضحیة واجبة علی کل حر مسلم مقیم موسر في یوم الأضحی عن نفسه."
(فتح القدیر، كتاب الأضحیة، ج:8، ص:425، ط:رشیدیه)
فقط والله اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

