بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کا بچہ جننے کی صلاحیت ختم کرنا

سوال

 آج کل خواتین بچہ بند کرنے کے لیے BTLکرواتے  ہیں کیا یہ جائزہے؟ کیوں کہ اس سے  بچے ہمیشہ کے لیے بند کردیئے جاتے ہیں کوئی عارضی وقفہ نہیں ہوتا تو کیا اس طرح نس بندی کرانا جائز ہے صحت کے مسائل کی وجہ سے؟

جواب

صورت ِ مسئولہ میں   آپریشن کرکے بچہ دانی  نکلوانا یا نس بندی کروانا یا کوئی ایسا طریقہ اپنانا جس سے توالد وتناسل (بچہ پیدا کرنے) کی صلاحیت بالکل ختم ہوجائے، شرعاً جائز نہیں ہے، احادیثِ مبارکہ میں اس کی ممانعت ہے، نیز یہ منشاءِ شریعت کے خلاف، نظامِ خداوندی میں دخل اندازی اور کفرانِ نعمت ہے۔

عمدۃ القاری میں ہے :

"قوله: (فنهانا عن ذلك) ، يعني: عن ‌الاختصاء، وفيه تحريم ‌الاختصاء لما فيه من تغيير خلق الله تعالى، ولما فيه من قطع النسل وتعذيب الحيوان."

(کتاب التفسیر،ج:18،ص:208،دارالفکر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144412100150
تاریخ21-06-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں