بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بینک سے گاڑی لینے کا حکم

سوال

 اقساط پر بینک سے گاڑی نکلوانا جائز ہے یا نہیں؟ 

جواب

صورت ِ مسئولہ میں بینک  سے  قسطوں پرگاڑی خریدنے پر  رائج نظام میں سودی لین دین ہوتا ہےاور سود کا لینا دینا حرام ہے ؛ لہذا بینک سے قسطوں پر گاڑی خریدنا   حرام ہے۔

حدیثِ مبارک  میں ہے:

"عن جابر رضي الله عنه، قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم آكل الربا، ومؤكله، وكاتبه، وشاهديه» ، وقال: «هم سواء»."

(صحیح مسلم ،باب لعن آکل الربا،ج:2،ص:1219،داراحیاء التراث العربی)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144412100149
تاریخ21-06-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں