ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد بال ڈائی (رنگ/کلر) کروانا جائز ہے
سوال
کیا ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد بال ڈائی کروا سکتے ہیں؟
جواب
ذی الحجہ کا چاند نظر آنے کے بعد بال ڈائی کروانے کی شرعاً کوئی ممانعت نہیں، لیکن خالص سیاہ رنگ سے جائز نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144412100001
تاریخ20-06-2023

