ایک کپورے والے جانور کی قربانی کا حکم
سوال
میں نے ایک بیل کاسودا کیا ہے اور مجھے بیوپاری نے بتایا کہ اس کا ایک کپورا ہے پیدائشی اور وہ جفتی بھی کر سکتا ہے بچہ بھی پیدا کر سکتا ہے بظاہر کوئی نقص نہیں ہےتو اس بیل کی قربانی جائز ہوگی یا نہیں ؟
جواب
صورت مسئولہ جس جانور کا پیدائشی ایک خصیہ (کپورا) یا دونوں نہ ہوں ایسے جانور کی قربانی درست ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"ويجوز المجبوب العاجز عن الجماع، والتي بها السعال".
( كتاب الأضحية، الْبَاب الخامس في بيان محل قامةالواجب، ۵ / ۲۹۷، ط: دار الفكر)
فتاوی محمودیہ میں ہے:
’’سوال : ایک فوطہ والے جانور کی قربانی درست ہے یا نہیں؟
جواب : اس کی بھی قربانی درست ہے‘‘۔
(۱۷ / ۳۵۳، دار الافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

