جس چیز کی منت مانی ہو اس کی قیمت کا صدقہ کرنا
سوال
ایک عورت نے نذر مانی کہ میرا شوہر سفر سے واپس آگیا تو میں یہ انگوٹھی صدقہ کروں گی شوہر سفر سے واپس آگیا ہے اب وہی انگوٹھی صدقہ کرنا ضروری ہے یا اس کی قیمت بھی صدقہ کی جا سکتی ہے؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں جس طرح انگوٹھی صدقہ کرنے سے نذر پوری ہوجائے گی، اسی طرح اس کی قیمت صدقہ کردی جائے تب بھی نذر پوری ہوجائے گی۔
فتاوی شامی میں ہے:
"(نذر أن يتصدق بعشرة دراهم من الخبز فتصدق بغيره جاز إن ساوى العشرة) كتصدقه بثمنه."
(کتاب الایمان، ج:3، ص:741، ط:سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

