بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

عورت کا شوہر کے سامنے مختصر لباس

سوال

کیاعورت اپنےکمرےمیں شوہرکی موجودگی میں پینٹ شرٹ یاانڈرگارمنٹس پہن سکتی ہے؟کوئی حرج تو نہیں؟

جواب

اپنے شوہر کے سامنے جب میاں بیوی کے علاوہ کوئی اور وہاں موجود نہ ہو، عورت ہر طرح کا لباس پہن سکتی ہے،بشرطیکہ نیت شوہر کو خوش کرنے کی ہو، کفار،  فساق اور فجار عورتوں  کی مشابہت  یا مردانہ وضع کی مشابہت مقصود نہ ہو۔

فتاویٰ شامی میں ہے:

''(وينظر الرجل ۔۔۔ من عرسه وأمته الحلال) ۔۔۔ (إلى فرجها) بشهوة وغيرها۔

 (قوله: ومن عرسه وأمته) فينظر الرجل منهما وبالعكس إلى جميع البدن من الفرق إلى القدم ولو عن شهوة، لأن النظر دون الوطء الحلال، قهستاني.''

(الدر المختار وحاشية ابن عابدين (رد المحتار) ،‌‌‌‌كتاب الحظر والإباحة،فصل في النظر والمس،  6/ 364 ، ط: سعيد)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144411102401
تاریخ14-06-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں