بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نماز میں ایک آیت چھوڑ دینا

سوال

اگر سورۃالنبا میں" الذی ھم فیه مختلفون" چھوٹ گئی تو کیا نماز ہوجائےگی؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں چوں کہ  مذکورہ آیت کے چھوڑنے سے معنی میں کوئی فرق پیدا نہیں ہوا ،اس لیے نمازہوجائے گی۔

فتاوی شامی میں ہے :

"ولوزاد کلمةً أو نقص کلمة أو نقص حرفًا أو قدّمه أو بدله بآخر ... لم تفسد مالم یتغیر المعنی".

(كتاب الصلوة ،با ب القراءة ،ج:1 ،ص:633 ،ط:سعيد )

وفيه ايضاّ :

"يكره أن يفتح من ساعته كما يكره للإمام أن يلجئه إليه، بل ينتقل إلى آية أخرى لايلزم من وصلها ما يفسد الصلاة أو إلى سورة أخرى أو يركع إذا قرأ قدر الفرض كما جزم به الزيلعي."

(كتاب الصلوة ،باب القراءة،ض:1 ،ص:623 ،ط:سعيد)

 فقط والله أعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144411102179
تاریخ13-06-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں