بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

جماع کے بعد خون کا آنا

سوال

کسی عورت کو حیض کا خون ایک یا ڈیڑھ مہینہ نہ آئے،  پھر جماع کرنے کے بعد شاید چوٹ لگنے سے خون آئے تو اس خون کا کیا حکم ہے ؟ کیا یہ حیض شمار ہوگا یا نہیں ؟

جواب

واضح رہے کہ حیض  کی مدت  کم سے کم تین دن اور زیادہ سے زیادہ دس دن  ہے ، اور  پاکی کی  کم سے کم مدت پندرہ دن  اور زیادہ سے زیادہ  کوئی حد نہیں ہے۔

صورت مسئولہ میں  جماع کے بعد جو خون آتا ہے اس کی مدت اگر تین دن یا اس سے زیادہ ہو تو یہ حیض شمار ہوگا اور اگر تین دن سے کم ہوں تو یہ  حیض شمار نہ ہوگا ۔ 

مراقی الفلاح ميں هے :

"أقل ‌الحيض ثلاثة وأكثره عشرة وأقل ما بين الحيضتين خمسة عشر يومًا و لا حد لأكثره" لأنه قد يمتد أكثر من سنة."

(باب الحیض والنفاس،61،المكتبة العصرية)

فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144411102071
تاریخ12-06-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں