بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

انابیہ نام رکھنا ٹھیک ہے

سوال

انابیہ نام رکھنا کیسا ہے ؟اور اس کا صحیح معنی کیا ہے؟

جواب

”انابیہ“ ”اَناب“ (ہمزہ کے فتحہ کے ساتھ )سے اسم منسوب موٴنث ہے، جس کے معنی ہیں مشک، یا مشک کی  مانند ایک خاص قسم کی خوشبو، لہٰذا صورت مسئولہ میں ”انابیہ“ نام رکھنا درست ہے۔

''المعجم الوسیط'' میں ہے:

" الأناب: المسك أو عطر یشبهه ."

(ص28،الأنب، ط: دیوبند، وکذا فی القاموس الوحید،ص: 137، ط: دار اشاعت)

تہذیب اللغہ میں ہے:

"وقال: ‌الأناب: ضرب من العطر يضاهي المسك."

(باب النون والباء، ج: 15، ص: 347، دار إحياء التراث العربي۔ بيروت)

فتوح الغیب فی الکشف عن قناع الریب میں ہے:

"أنه مأخوذ من ‌الإناب وهو: المسك."

(سورة ص، ج: 13، ص: 310، ط: جائزه دبي الدولية للقرآن الكريم)

فقط والله أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144411101929
تاریخ10-06-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں