بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

حضرت علی نام رکھنا

سوال

حضرت علی نام رکھنا کیسا ہے ؟

جواب

عمومی طورپر ناموں سے پہلے برکت  سعادت کے لیے ’’محمد‘‘ لگایاجاتاہے، اس لیے علماء نے ناموں کے آداب میں سے ایک ادب یہ بھی لکھا ہے ناموں کی ابتدا  میں  ’’محمد‘‘ کاسابقہ لگانا بہتر ہے۔ تاہم ’’حضرت‘‘ کالفظ احترام اور اکرام کے لیے استعمال کیاجاتاہے،اس لیے اگر کسی شخص کانام ’’حضرت علی ‘‘ رکھ دیا گیا ہو اور’’حضرت‘‘  کے لفظ کو  تبدیل کرنے میں یا مکمل ہٹانے میں مشکلات کا سامنا ہو تو مذکورہ نام درست ہے، تبدیل نہ کرنے میں حرج نہیں ۔ البتہ نام رکھتے وقت ایسے القاب کو نام کا حصہ نہیں بنانا چاہیے گو ، یہ الفاظ  احترام کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم 

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144411101723
تاریخ07-06-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں