صرف آلہ تناسل کے انتشار سے وضو کے ٹوٹنے کا حکم
سوال
سوچنے یا دیکھنے سے آلہ تناسل میں حرکت پیدا ہوتی ہے ،کیا اس سے وضو ٹوٹ جائے گا ؟
جواب
صرف آلہ کے انتشار سے وضو نہیں ٹوٹتا ،جب تک کوئی پانی وغیرہ آلہ تناسل سے نہ نکلے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
"مس ذكره أو ذكر غيره ليس بحدث عندنا. كذا في الزاد ."
(كتاب الطهارة وفيه سبعة أبواب، الباب الثاني في الغسل وفيه ثلاثة فصول، الفصل الأول في فرائض الغسل، ج: 1 ص: 13 ط: رشیدة)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144411101533
تاریخ06-06-2023

