بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 جُمادى الأولى 1448ھ 19 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

بشامہ نام رکھنے کا حکم

سوال

لڑکیوں میں بشامہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

بشامہ ایک  خوشبو دار درخت کا نام ہے ،جس سے مسواک بنایا جا تا ہے ،اس معنی کے اعتبار سے  لڑکیوں کا یہ نام رکھنا درست ہے ، تاہم بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے۔

القاموس الوحید میں ہے :

"البشامة:ایک خوشبودار  درخت جس کی لکڑی کی مسواک بنائی جاتی ہے. "

(ص:168،ادارہ اسلامیات)

لسان العرب میں ہے :

"والبشام: شجر طيب الريح والطعم يستاك به. وفي حديث  عبادة: خير مال المسلم شاة تأكل من ورق القتاد والبشام. وفي حديث عمرو بن دينار: لا بأس بنزع السواك من ‌البشامة."

(فصل الباء،ج:12،ص:50،دار صادر)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144411101463
تاریخ05-06-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں