سکون قلب کے لیے وظیفہ
سوال
کچھ ایسا وظیفہ بتا دیجیے جس سے دل کو سکون ملے، بڑی مہربانی ہوگی ۔
جواب
قرآن مجید کی درج ذیل آیت ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھ لیا کریں :
"{وَ لِيَرْبِطَ عَلٰى قُلُوْبِكُمْ وَ يُثَبِّتَ بِهِ الْاَقْدَامَ}." (الأنفال: 11)
نیز پنج وقتہ نمازوں کی پابندی کے ساتھ، کثرت سے استغفار اور اللہ کا ذکر کرنے سے بھی ذہن کو سکون اور راحت میسر ہوگا۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144411101457
تاریخ05-06-2023

