بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

30 ربیع الثانی 1448ھ 13 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

میراث کی تقسیم کا طریقہ

سوال

ہم چار بھائی اور ایک بہن ہے وراثت اور جائیداد کا حساب بتائیں؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر آپ والدین کے  ورثاء ہیں تو مرحوم والدین کے ترکہ کی تقسیم اس طرح ہو گی کہ مرحوم والدین کے حقوقِ متقدمہ یعنی تجہیز و تکفین کے اخراجات نکالنے کے بعد اگر مرحوم کے ذمہ کوئی قرض ہو تو اس کو ادا کرنے کے بعد اگر مرحوم نے کوئی جائز وصیت کی ہو تو اس کو ایک تہائی میں سے نافذ کرنے کے بعد کل منقولہ و غیر منقولہ جائیداد  کو9 حصوں میں تقسیم کر کے ہر ایک بھائی کو 2،2 حصے اور بہن کو 1 حصہ ملے گا۔

صورتِ تقسیم یہ ہو گی:

مرحوم والدین:9

بھائی بھائی بھائی بھائی بہن
2 2 2 2 1

یعنی سو فیصد میں سے ہر ایک بھائی کو 22.22 فیصد اور ہر ایک بہن کو 11.11 فیصد ملے گا۔فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144411101441
تاریخ05-06-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں