اجتماعی قربانی میں ایک حصہ رقم متعین کرنے کا اختیار کس کو ہے ؟
سوال
قربانی کے جانور میں ہر سال کم از کم کتنے کا حصہ ہو گا، اس کی مالیت کیسے نکالی جاتی ہے؟
جواب
قربانی کے جانور کی قیمتیں ہر سال مختلف ہوتی ہیں، اور جو بھی ادارے اجتماعی قربانی کی ذمہ داری اٹھاتے ہیں ، وہ ہر سال جانور کی قیمت ،اور اس کے دیگر ضروری اخراجات وغیرہ سب شامل کر کے، اس سال ایک حصہ کتنا کا ہوگا ، اس کا تعین کر سکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144411101165
تاریخ01-06-2023

