بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

13 جُمادى الأولى 1448ھ 25 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

نہانے کے بعد گیلے جسم پر کپڑے پہننے کا حکم

سوال

اگر غسل واجب ہے تو  نہانے کے بعد  گیلے جسم پر کپڑے پہننے سے کیا کپڑے ناپاک ہو جائیں گے؟

جواب

واضح رہے کہ  جنابت وغیرہ کے بعد جب کوئی مرد و عورت غسل کرلے اور جسم پر کوئی ظاہری نجاست نہ لگی ہو تو اس کا پورا بدن پاک ہوجاتا ہے، جسم یا کپڑا تب ناپاک ہوتاہے جب اس پر کوئی ناپاکی (پیشاب، پاخانہ، منی، مذی، خون وغیرہ) یقینی طور پر لگی ہو، صرف جسم سے چھونے سے کپڑا ناپاک نہیں ہوتا۔

لہذا صورت مسئولہ میں نہانے کے بعد جب جسم کو اچھی طرح سے پاک کر لیا جائے اور پھر جسم  پر   کپڑا پہنا جاۓ اگر چہ جسم گیلا ہی کیوں نہ ہو  تو وہ  کپڑا  ناپاک نہیں ہوتا  ۔

مسند أحمد میں  ہے:

 "عن قيس بن طلق، عن أبيه قال: سأل رجل رسول الله صلى الله عليه وسلم أيتوضأ أحدنا إذا مس ذكره؟ قال: «إنما هو بضعة منك أو جسدك»".

(مسند أحمد ، (26/ 214)، حديث طلق بن علي، مسند المدنيين، ط: مؤسسة الرسالة)

المبسوط للسرخسي:

"وکذلك إن مسّ ذکره بعد الوضوء فلاوضوء علیه، وهذا عندنا، وکذلک إذا نظر إلی فرج امرأة".

  (المبسوط للسرخسي، کتاب الصلاة، باب الوضوء والغسل، 1 /183، ط: رشیدیه)

فقط واللہ أعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144411101161
تاریخ01-06-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں