انرجی ڈرنک کا حکم
سوال
میرا سوال یہ ہے کہ ایک انرجی ڈرنک ہے جسے ہم بوسٹر کے نام سے بھی جانتے ہیں تو اس کا پینا کیسا ہے کیا حلال ہے یا نہیں؟
جواب
مذکورہ انرجی ڈرنک کے پینے سے اگر نشہ نہیں آتا اور اس میں کوئی حرام چیز شامل نہیں ہے تو اس کا پینا جائز ہے،اس کےحلال ،حرام ہونے کا مدار اس کے اجزاء ترکیبی پر ہے ،اجزاء ترکیبی بتا کر مسئلہ دوبارہ معلوم کریں۔
البتہ اس طرح کی انرجی ڈرنکس بسا اوقات صحت کے لیے مضر ہوسکتی ہیں، لہذا اس سلسلے میں طبی ماہرین کی رائے ملحوظ رکھنی چاہیے۔
حدیث شریف میں ہے:
"قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «نهيتكم عن النبيذ إلا في سقاء، فاشربوا في الأسقية كلها، ولاتشربوا مسكرًا»".
(صحیح مسلم (3/ 1584)
فتاوی شامی میں ہے:
" وصرح في التحرير بأن المختار أن الأصل الإباحة عند الجمهور من الحنفية والشافعية اهـ".
(رد المحتار1/ 105ط:سعيد)
فقط والله أعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

