مغرب اور عشاء کے وقت کے درمیان فاصلہ
سوال
ضلع دیر میں مغرب وعشاء کے درمیان کتنا وقت ہونا چاہیے؟
جواب
واضح رہے کہ مغرب سے عشاء کے درمیان کا فاصلہ(بلکہ کسی بھی نماز کا درمیانی فاصلہ )پورا سال یکساں نہیں رہتا بلکہ رو بدلتا رہتا ہے۔ مثلاً ضلع دیر بالا کے "دیر"شہر میں مغرب اور عشاء کے درمیان کم سے کم ایک گھنٹہ چوبیس منٹ اور زیادہ سے زیادہ فاصلہ ایک گھنٹہ اڑتالیس منٹ تک ہوتا ہے۔ دیگر شہروں میں یہ فرق کم زیادہ ہوسکتا ہے۔
اگر سائل اپنے علاقے کے مغرب اور عشاء کےحتمی اوقات جاننا چاہتے ہیں، تو اپنی بستی / شہر کی تعیین کے ساتھ معلوم کر سکتے ہیں۔
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن

