مصطفٰی غلاموں کی قسمت بدلتے ہیں جملہ کہنے کا حکم
سوال
مصطفٰی غلاموں کی قسمت بدلتے ہیں یہ جملہ ایک نعت کا ٹکڑا ہے کیا یہ کہنا صحیح ہے ؟
جواب
مذکورہ جملے کا مقصد اگر یہ ہو کہ آں حضرت ﷺ کی تعلیمات پر جو امتی عمل پیرا ہوتا ہے اس کی قسمت بدل جاتی ہے،یعنی اس کی زندگی بدل جاتی ہے،دونوں جہانوں کی کامیابیاں ملتی ہیں تو اس معنی کے اعتبار سے یہ جملہ درست ہے اوراس کا کہنا جائز ہے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144411100311
تاریخ23-05-2023

