عہدٍِ فاروقی میں زمین کے تیل جذب کرلینے کے واقعہ کی تحقیق
سوال
حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں ایک بوڑھی عورت کے تیل کو زمین نے جذب کیا، بوڑھی عورت نے آپ کو شکایت کی تو آپ نے زمین پر کوڑا مارا اور زمین نے تیل واپس کردیا۔اس واقعے کا حوالہ درکار ہے۔
جواب
ایسا کوئی واقعہ ہمیں تاریخ اور صحابہ کے حالات پر مشتمل مستند کتب میں نہیں مل سکا ،لہذا جب تک اس کا معتمد ومعتبر سند سے وارد ہونا ثابت نہ ہو اسے بیان کرنے سے احتراز کرنا چاہیے ۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
فتویٰ نمبر
144411100309
تاریخ23-05-2023

