بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

رُوَید نام رکھنا

سوال

لڑکوں کے لیے روئید نام رکھنا کیسا ہے ؟نیز اس نام کے درست تلفظ کیا ہیں؟

جواب

اگر آپ کی مُراد " رُوَید " ہے تو اس کا معنی ہے ، ہے : ہلکی ہلکی ہوا ، بادِ لطیف (القاموس الوحید، ص:۶۸۴، ط :ادارہ اسلامیات لاہور)

معنی کے اعتبار سے لڑکوں کے لیے یہ نام اچھا ہے ، تاہم بچوں کے نام رکھنے کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ صحابہ کرام اور اللہ تبارک وتعالیٰ کے برگزیدہ بندوں کے ناموں پر نام رکھے جائیں یا کم از کم ایسے عربی نام رکھے جائیں جن کے معانی عمدہ ہوں ،اور اگر " روئید " لفظ ہے تو اس کا معلوم نہیں ہے، اور مہمل الفاظ سے نام رکھنا مناسب نہیں ہے، جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن کی ویب سائٹ پر کافی اچھےاچھے اسلامی نام درج کیے گئے ہیں ، وہاں سے بھی راہ نمائی لی جاسکتی ہے۔فقط و اللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144410101958
تاریخ20-05-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں