بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 جُمادى الأولى 1448ھ 20 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

مصیب لفظ کا معنیٰ

سوال

مصیب لفظ  کا  معنیٰ کیا ہے؟

جواب

لفظ  "مُصِيْب" اسم فاعل ہے "إصَابَة" مصدر سے جس کے معنیٰ ہوتے ہیں حق بجانب ہونا، کسی چیز کو پالینا، درست قول یا فعل کرناوغیرہ، لہٰذا لفظِ  "مُصِيْب" کے لغوی معنی ٰ ہوں گے: "درست کار، برحق، درستی کو پالینے والا"۔

اگر سائل اپنے بچے کا نام  "مُصِيْب"  رکھنا چاہتا ہے تو رکھ سکتا ہے، البتہ بچوں کا نام رکھنے کے سلسلے میں اس بات  کا اہتمام کرنا چاہیے کہ انبیاء کرام، صحابہ کرام یا سلف صالحین کے ناموں کا انتخاب کیا جائے، اس سلسلے میں ہماری ویب سائٹ کے اسلامی ناموں کے سیکشین سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے:

اسلامی نام

القاموس الوحید میں ہے:

"المُصِيْبُ:درست کار، برحق۔"

(القاموس الوحید، ص: 949، ط: ادارہ اسلامیات)

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144410101890
تاریخ20-05-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں