بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 جُمادى الأولى 1448ھ 23 اکتوبر 2026 ء

دارالافتاء

 

ک سے بچی کا نام

سوال

میں اپنی بچی کا نام "ک" سے رکھنا چاہتا ہوں؛ کیوں کہ میری بڑی بیٹی کا نام "کاثرہ اظہار" ہے، براہِ کرم کسی اچھے نام کے بارے میں راہ نمائی فرمائیں۔

جواب

ناموں کے سلسلے میں ہم وزن حروف کی رعایت رکھنا شرعاً کوئی ضروری نہیں ہے، شریعتِ مطہرہ نے بچے / بچی کا نام رکھنے کے حوالہ سے والدین کو اچھے اور عمدہ معنی کے نام رکھنے کا پابند کیا ہے، اسی کی حدیث شریف میں ترغیب آئی ہے اور یہی بات پیشِ نظر رکھنی چاہیے۔ عمدہ نام  انبیاء علیہم السلام کے ہیں ، انبیاء کرام کے بعد صحابہ کرام و بزگان دین کے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا بھی بہتر ہے۔  

سنن ابو داؤد میں ہے: 

"عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: "إنكم تدعون يوم القيامة باسمائكم وأسماء آبائكم، فاحسنوا أسماءكم".

(أول كتاب الأدب، باب في تغيير الأسماء، ج:7، ص:303، رقم:4947، ط:دار الرسالة العالمية )

لفظِ 'ک'  سے شروع ہونے والے  لڑکیوں کے  ناموں کے لیے جامعہ کی ویب سائٹس کی  مندرجہ ذیل لنک ملاحظہ فرمائیں:

اسلامی نام

نیز    کریمہ، کاظمہ، کاشفہ، کوثر، کلیمہ میں سے بھی کوئی نام رکھ سکتے ہیں۔

فقط واللہ اعلم

دارالافتاء — جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


فتویٰ نمبر 144410101828
تاریخ18-05-2023

تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن یا اس سے زائد وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں